Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل کی کوٹھری جیسا ہٹ برائے فروخت

فن ڈم، اسکاٹ لینڈ.... مقامی ساحل پر ان دنوں چھوٹے چھوٹے کئی بیچ ہٹ برائے فروخت رکھ دیئے گئے ہیں جن میں نہ تو کھڑکیاں ہیں اور نہ بجلی و پانی کا انتظام ہے مگر قیمت 25 ہزار پونڈ ہے جو اتنے چھوٹے جھونپڑے کے حساب سے زیادہ ہے۔ اس ساحلی جھونپڑے کا مجموعی رقبہ 53.8 مربع فٹ ہے جبکہ جیل کے قواعد و ضوابط کے مطابق کوئی کوٹھری بھی 60 مربع فٹ سے کم رقبے والی نہیں ہونا چاہیئے۔ اب اس قسم کے 10 جھونپڑے تیار ہوچکے ہیں اور فروخت کیلئے پیش ہیں جبکہ انہیں تیار کرنے والی کمپنی ایسے مزید 20 جھونپڑے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان دس میں سے پہلا جھونپڑا 60 سالہ اسکول ٹیچر ڈاکٹر جین ملر نے خریدا ہے جو اپنی 82 سالہ ماں کے ساتھ ساحل کی سیر کو برابر آتی ہیں اور اسی جھونپڑے میں ٹھہرتی ہیں۔

شیئر: