Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ، جکارتہ ایئرپورٹ پر سعودی خواتین اہلکار تعینات

سعودی عرب نے اس سال پانچ ملکوں کو روٹ ٹو مکہ انشیٹو میں شامل کیا ہے( فوٹو عکاظ)
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سعودی عرب کے روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت سعودی محکمہ پاسپورٹ نے محکمے کی دو اہلکار خواتین کو تعینات کیا ہے۔
عکاظ اور العربیہ نیٹ کے مطابق ڈپٹی سارجنٹ امل الغامدی اورلانس کارپورل نورہ سعد الغامدی نے جکارتہ میں روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے لیے اپنے انتخاب پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’جکارتہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ عازمین حج کی خدمت ہم سب کے لیے اعزاز کا باعث ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب  نے اس سال پانچ ملکوں کے عازمین حج کو روٹ ٹو مکہ انشیٹو میں شامل کیا ہے۔ انڈونیشیا ان میں سے ایک ہے۔
سعودی حکومت عازمین حج کو نئی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ روٹ ٹو مکہ انشٹیو کے تحت آنے والےعازمین کا حج ویزا آن لائن جاری ہوتا ہے انہیں اپنے ملک کے ایئرپورٹ پر صحت، امیگریشن اور کسٹم سمیت تمام کارروائی مکمل کرنے کی سہولت دی جاتی ہے۔
 جدہ پہنچنے پر ایئرپورٹ پر خصوصی ٹریک سے گزر کر اپنی بسوں میں بیٹھ جاتے ہیں۔ ان کا سامان متعلقہ ادارے ان کی رہائش پر مکہ یا مدینہ پہنچاتے ہیں۔ 

شیئر: