Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے مئی کے دوران 10 لاکھ گاڑیوں کا سفر

’صرف 5 مئی کو 44120 گاڑیوں سے پل کے دونوں جانب سفر کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والی  پل کو استعمال کرتے ہوئے گزشتہ ماہ مئی کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں سے سفر کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  کنگ فہد پل انتظامیہ نے کہا ہے کہ  ’مذکورہ مہینے کے دوران 5 لاکھ 44 ہزار918 گاڑیوں سے بحرین کا سفر کیا گیا ہے‘۔
’جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار639 گاڑیوں کے ذریعہ سعودی عرب کا سفر کیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’5 مئی کو سب سے زیادہ گاڑیوں سے سفر کیا گیا ہے‘۔
’صرف اس دن 44120 گاڑیوں سے پل کے دونوں جانب سفر کیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: