Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کے نائب صدر سے بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن کے چیئرمین کی ملاقات 

بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن اور مجلس شوری کے تعلقات مضبوط ہیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے نائب صدر ڈاکٹرمشعل السلمی سے اتوارکو بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن کے چیئرمین دوراتی باچیکو نےملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرمشعل السلمی نے کہا کہ’ بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن اور سعودی مجلس شوری کے تعلقات مضبوط ہیں۔ یہ دورہ دونوں اداروں کے درمیان متعدد مسائل پر نقطہ ہائےنظر کے تبادلے، تعاون اور رابطے بڑھانے کی پالیسی کے تحت عمل میں آرہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ اس دورے سے پارلیمانی کوششوں میں یکسانیت پیدا ہوگی۔عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں متعلقہ ادارے موثر کردار ادا کریں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے موثر اقدامات کررہا ہے۔ یمن میں جنگ بندی اس کی اہم مثال ہے‘۔
سعودی عرب یمن کی تعمی وترقی کا پروگرام شروع کیے ہوئے ہے جس کے تحت وہاں سکول، ہسپتال، ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے۔ شاہ سلمان مرکز یمن کے تمام علاقوں میں انسانیت نوازامدادی سامان تقسیم کررہا ہے۔
ڈاکٹرمشعل السلمی نے بدعنوانی کے انسداد، موسمی تبدیلیوں اور دہشت گردی کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔
سعودی شوری کے نائب صدر نے کہا کہ مملکت گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انشیٹو کے ذریعے کاربن کے اخراج میں تخفیف، مختلف ملکوں کے درمیان اس حوالے سے معلومات و تجربات کے تبادلے، مشرق وسطی میں پچاس ارب درختوں کی شجر کاری اور مملکت میں دس ارب کی شجر کاری کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

شوری اور بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں جو کچھ کررہا ہے وہ قابل قدر ہے۔
انہوں نے یمن کی تعمیر و ترقی، امن وامان، بدعنوانی کے انسداد اور مملکت نیز مشرق وسطی میں ماحولیاتی مسائل  کے حل کےحوالے سے سعودی عرب کے اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر سعودی مجلس شوری اور بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم کے درمیان تعاون کے لائحہ عمل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: