Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مجلس شوری کے سربراہ سے ارجنٹینا کے سفیر کی ملاقات 

باہمی دلچسپی کے متعدد امورکا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کےصدر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ سے منگل کو ان کے دفتر میں ارجنٹینا کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر مجلس شوری کے سربراہ نے کہا کہ’ تمام شعبوں میں سعودی عرب اور ارجنٹینا کے درمیان تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے‘۔
’سعودی مجلس شوری اورارجنٹینا کی پارلیممنٹ کے درمیان پارلیمانی، مشاورتی تعلقات اور تعاون میں  اضافہ ہوگا‘۔ 
ارجنٹینا کے سفیر نے کہا کہ’ مختلف شعبوں میں سعودی عرب سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ انہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ سعودی شوری اورارجنٹینا کے ارکان  پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں‘۔ 
اس موقع پرصدر شوری اورارجنٹینا کے سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے متعدد امورکا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں خصوصا پارلیمانی تعلقات کے حوالے سے باہمی رشتوں کومزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

شیئر: