Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند کے سامنے طیارے کے گزرنے کی پرکشش تصویر وائرل

یہ تصور ایک غیرملکی فوٹو گرافر سے لیا تھا۔  (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی فوٹو گرافر احمد السفیانی نے چاند اور طیارے کے پرکشش منظر پر مشتمل ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے جسے سراہا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے احمد السفیانی نے کہا کہ بحیثیت آرٹسٹ میرا یہ خواب تھا۔ خواہش تھی کہ ایسے وقت چاند کی تصویر بنائی جائے جب طیارہ اس کے سامنے سے گزر رہا ہو۔ 
سعودی فوٹو گرافر احمد السفیانی فلکیاتی سائنس کی انجمن آفاق کے بانی رکن ہیں۔  
انہوں نے بتایا کہ صبح تین بجے چاند غروب ہوتے وقت مشرقی جدہ کے ایک محلے میں تھا اس وقت دیکھا کہ طیارہ چاند کے سامنے سے گزر رہا ہے۔ اس سحر آفریں منظر کی عکس بندی کرکے اپنے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کر لیا۔ 
احمدالسفیانی نے بتایا کہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اسے سراہا جا رہا ہے۔ سچ یہ ہے کہ یہ تصویر ایک غیرملکی فوٹو گرافر سے لی تھی۔ 
السفیانی نے بتایا کہ کافی عرصے سے اس کی منصوبہ بندی کررہا تھا جو کچھ ہوا وہ لمحوں میں ہوا۔ علم الفلک سے واقفیت کام آئی۔ اسی کی بدولت مناسب وقت اور مناسب لمحے کا انتخاب کرکے چاند کے سامنے سے طیارے کے گزرتے ہوئے منظر کی تصویر بنائی۔ 
انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافی دلچسپ مشغلہ ہے۔ پرکشش فلکیاتی مناظر کیمرے میں بند کرنے کا شوق ہے۔ اس حوالے سے موثر اور منفرد مناظر کی عکاس تصاویر بنا کر سعودی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: