Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی جانب سے شاہ سپین کو خیر سگالی کا پیغام

سعودی وزیر خارجہ نے میڈرڈ میں شاہ سپین سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سپین فلپ ششم سے پیر کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے میڈرڈ کے شاہی محل میں ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی طرف سے شاہ سپین کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ سپین کے دوست عوام اور حکومت کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی آرزوؤں کا بھی اظہار کیا۔
شاہ سپین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور سعودی عوام و حکومت کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام وزیر خارجہ کے حوالے کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے تعلقات کے حصول میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر شاہ سپین اور سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں مختلف شعبوں میں مملکت اورسپین کے درمیان تعاون کے مواقع اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر بھی زیر بحث آئی ہیں۔ 
اس موقع پر سپین میں متعین سعودی سفیر عزام القین اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: