Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں سعودی سفیر کی جاپانی وزارت خارجہ کے معاون وزیر سے ملاقات 

یمنی صدارتی کونسل کی سپورٹ کے معاملے پر بات چیت کی گئی( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر نے بدھ کو ریاض میں جاپانی وزارت خارجہ کے معاون وزیر و ڈائریکٹر جنرل برائے مشرق وسطی و افریقہ کانسوکی ناگوکا سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے یمنی صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی کی قیادت میں صدارتی کونسل کی تائید و حمایت کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔
 اقوام متحدہ کی سرپرستی میں جنگ بندی کے سمجھوتے کو کامیاب بنانے اور اسے پائدار مکمل جنگ بندی معاہدے میں تبدیل کرنے کے لیے کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عز کے راستے جلد کھولنے کی اہمیت پر بھی زوردیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

ملاقات میں شہریوں کی تنخواہیں دینے کے لیے یمن کے سینٹرل بینک میں آمدنی جمع کرنے اور تعز کے راستے جلد از جلد کھولنے کی اہمیت پر بھی زوردیا گیا ہے۔ 
جاپانی عہدیدار نےکہا کہ وہ مملکت کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب نے یمنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے جو تین ارب ڈالر امارات کے ساتھ مل کر جمع کرائے ہیں وہ قابل قدراقدام ہے۔ 

شیئر: