Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز میں اسپن بولر کامیاب ہونگے ،مشتاق احمد

لاہور ... سابق ٹیسٹ کرکٹر و نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ امید ہے ٹی ٹو ئنٹی اور ون ڈے سیریز کی طرح پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈ یشنز یو اے ای کی طرح ہے۔ ہمارے ا سپن بولر کامیاب ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم ا سپنر ز کو اچھا نہیں کھیلتی ۔ ان کے اہم کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ نہیں، اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ فاسٹ بولر اچھی ریورس سوئنگ کرکے کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یونس خان کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ دورہ ویسٹ انڈیز میں اپنے10 ہزاد رنز مکمل کرسکیں۔ مصباح الحق کی خواہش ہے کہ وہ اپنی آخری سیریز میں بطور کامیاب کپتان ریٹائر ہوں۔ امید ہے ان کی خواہش پوری ہوگی۔ 

 

شیئر: