Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی کمپنی یا مسافروں کا سامان چُرانے پر کتنی سزا ہو سکتی ہے؟

طیارے یا اس پر موجود افراد کا سامان چوری کرنے پر سزا ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ طیارے یا اس پر موجود افراد کا سامان چوری کرنا قابل سزا جرم ہے۔ 
 محکمہ شہری ہوا بازی کے قانون کی دفعہ  154/7 میں طیارے یا اس پر موجود افراد کا سامان چوری کرنے کی سزا بیان کی گئی ہے۔  
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو شخص طیارے کا سامان یا اس پر موجود کسی مسافر یا عملے کا سامان چوری کرے گا، اسے  5 برس قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔  

اس پر پانچ برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ (فوٹو: پبلک پراسیکیوشن)

واضح رہے  کہ بعض مسافر طیارے پر سہولت کی غرض سے فراہم کی جانے والی بعض اشیا کو اپنی ملکیت سمجھ  بیٹھتے ہیں اور وہ طیارے سے اترتے وقت اس قسم کا سامان اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے مذکورہ سزا مقرر کی گئی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: