Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی باپ بیٹا سعودی صحرا میں جان کی بازی ہار گئے 

گاڑی ریت میں پھنس گئی۔ نکالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی(فوٹو العربیہ)
سعودی صحرا میں کویتی شہری اوراس کا بیٹا گرمی اور پیاس کے باعث سعودی صحرا میں جان کی بازی ہار گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق کویتی شہری فالح العجمی اور اس کا سات سالہ بیٹا سوید سعودی صحرا ملیجہ کی وادی العجمان میں سفر کررہے تھے۔ یہ مدینہ منورہ سے 480 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کویتی شہری صحرا میں راستہ بھول گیا۔
 کویتی شہری  نے سنیچر کو سفر شروع کیا تھا۔ ان کا رخ ھجرۃ علاقے سے  25 کلو میٹردور صحرا میں ایک چراگاہ تھی یہ مقام النعیریہ کمشنری کے تحت آتا ہے۔ بدقسمتی سے ان کی گاڑی ریت میں پھنس گئی۔ گاڑی کو ریت سے نکالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔
کویتی شہری نےھجرۃ مغطی پیدل جانے کا فیصلہ کیا اور بیٹا گاڑی میں اس کا انتظار کرنے لگا۔ موبائل نے کام بھی کرنا بند کردیا تھا۔ پیدل چلتے ہوئے پیاس اور تکان سے بے حال  ہوگیا۔ شدید گرمی نے صورتحال مزید سنگین بنادی۔ بالاخر کویتی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 
ادھر بیٹا، باپ کا انتظار کررہا تھا، دیر ہونے پر وہ بھی گاڑی  چھوڑ کر نکل پڑا اور جس جگہ اس کے باپ  کی موت واقع ہوئی تھی چار گھنٹے بعد اس سے کچھ فاصلے پر بیٹا بھی گرمی اور تکان سے جان کی بازی ہار گیا۔ 
واضح رہے کہ ملیحہ شہر میں جس دن واقعہ پیش آیا دن کے وقت درجہ حرارت  46 سینٹی گریڈ تھا۔ 

شیئر: