Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں دوسرے نمبر پر

سوئٹزر لینڈ میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار منیجمنٹ ڈیولپمنٹ (آئی ایم ڈی) کے تحت شائع کردہ عالمی مسابقتی ایئر بک 2022 کے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں سعودی عرب عالمی سطح پردوسرے نمبر پر ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’اس رینکنگ کو دنیا کی سب سے جامع رپورٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو مسابقت کے لیے بااختیار اور حوصلہ افرا ماحول پیدا کرنے، اس برقرار رکھنے اور اسے ترقی دینے کے لیے ممالک کی صلاحیتوں کا تجزیہ اور درجہ بندی کرنے کی کوشش کرتی ہے‘۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں بے مثال ترقی کی ہے‘۔
سعودی عرب کی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ یہ کامیابی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی سائبر سیکیورٹی کے شعبے کی سپورٹ اور بااختیار بنانے کا نتیجہ ہے‘۔

شیئر: