Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سیکیورٹی سیکٹر کے فروغ کےلیے بزنس ایکسلریٹر کا آغاز

اس کا مقصد سعودی کمپنیوں کو سرمایہ کاروں سے جوڑنا ہے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے سائبر سکیورٹی اور متعلقہ شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے والا بزنس ایکسلریٹر کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بزنس ایکسلریٹر کا آغازاتھارٹی کے گھریلو سائبر سکیورٹی انڈسٹری کو متحرک کرنے اورجدت کو فروغ دینے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔
سعودی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بزنس ایکسلریٹر مقامی سائبر سکیورٹی انڈسٹری کو متحرک کرنے میں ایک اہم معاون ثابت ہو گا اور سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان انضمام کی حمایت کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بزنس ایکسلریٹر سعودی عرب کی ڈیجیٹل حکمت عملی کے اندر بڑی قومی کوششوں کو بھی فروغ دے گا جس کا مقصد مملکت کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں سب سے آگے رکھنا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ بزنس ایکسلریٹر قومی اور بین الاقوامی شراکت کو متحرک اور تعاون کو وسعت دے کر مقامی صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے مہارت کا تبادلہ کرکے سائبر سکیورٹی میں بڑھتے ہوئے شعبوں کی مدد کرے گا۔
اس سے شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی اورمصنوعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک پرکشش ماحول فراہم کیا جائے گا۔
بزنس ایکسلریٹر کا مقصد ابھرتی ہوئی سعودی کمپنیوں کو سرمایہ کاروں سے جوڑنا ہے تاکہ مملکت کے وژن 2030 کے فریم ورک کے اندر محفوظ ڈیجیٹل تبدیلی کو بااختیار بنایا جا سکے۔
بزنس ایکسلریٹر کا اجرا سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی اور پلگ اینڈ پلے کمپنی کے ساتھ اتھارٹی کی سٹریٹجک پارٹنرشپ کا حصہ ہے جو بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے کاروبار کو تیز کرنے والوں میں سے ایک ہے۔
 

شیئر: