Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی حجاج کے لیے نئی لگیج ٹرانسپورٹ سروس

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے بین الاقوامی پروازوں پر حجاج کو نئی لگیج ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ مکہ اور مدینہ میں حجاج کی رہائش سے روانگی سے 24 گھنٹے قبل سامان وصول کرکے ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا۔
نئی لگیج سروس کی کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔ چیک ان کے دوران رش سے بچنے کے لیے بورڈنگ پاس اور لگیج  ٹیگ فراہم کیے جائیں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق السعودیہ نے نئی سہولت کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ای میل [email protected]  اور واٹس اپ  نمبر+966515223812 کے ذریعے مکہ میں سروس فراہم والوں کے ساتھ  حج گروپوں کے نمائندے چوبیس گھنٹے پیشگی رابطہ کرسکیں گے۔
اسی طرح مدینہ منورہ میں ای میل [email protected] اور واٹس اپ نمبر +966515223813 پر سروس فراہم کرنے والے حج گروپوں کے نمائندوں سے پیشگی رابطے میں ہوں گے۔ 
السعودیہ نے یہ سہولت حجاج کو واپسی کے سفر میں ایئرپورٹ پر رش سے بچانے کے لیے فراہم کی ہے۔ 
السعودیہ نئی لگج سروس سے متعلق آگاہی مہم بھی چلا رہی ہے۔ اس کے تحت لگیج قوانین سے مطلع کیاجارہا ہے۔ اس کا مقصد بھی ایئرپورٹ پر آسانی فراہم کرنا ہے۔ 
السعودیہ نے چھ مختلف زبانوں میں حجاج کے لیے معلومات کی فراہمی کا اہتمام کیا ہے۔ 
20 سے زیادہ  ایئرپورٹس پر بھی آگاہی لٹریچر تقسیم کیا جارہا ہے۔ اندرون ملک بھی اس کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ منی، عرفات اور مزدلفہ میں خیموں اور مکہ و مدینہ کے ہوٹلوں میں اس کا بندوبست کیا گیا ہے۔

شیئر: