Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں کتاب میلے کا انعقاد

مدینہ منورہ کے شاہ سلمان انٹرنیشنل ایگزبیشن اینڈ کانفرنس سینٹر میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ۔دس روزہ کتاب میلے کا افتتاح گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کیا۔
یہ میلہ 25 جون تک جاری رہے گا جس میں متعدد زبانوں میں 60ہزار سے زائد عنوان پر مبنی کتابیں رکھی گئی ہیں۔13 ممالک کے 200 سے زائد اشاعتی اداروں کی جانب سے  سٹال لگائے گئے
میلے میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کتاب بینی کے شوقین مردو خواتین اور بچے شرکت کر رہے ہیں۔کتاب میلے میں ماہر خطاط اور پینٹنگ بنانے کے ماہرین بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔میلے میں مختلف موضوعات کی کتابوں سے لوگ استفاده کر رہے ہیں ۔

شیئر: