سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ایگریکلچر ایکسپو 2025 کا شاندار اہتمام کیا گیا جس میں دنیا بھر سے زرعی کمپنیوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔
زرعی عالمی نمائش ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکزیبیشن سینٹر میں وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کے تعاون سے منعقد کی گئی، جو سعودی عرب کے زرعی شعبے میں جدت، پائیداری اور خوراک کی خودکفالت کے وژن کی عکاس ہے۔ ذکاء اللہ محسن کی رپورٹ