Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میوزک سینٹر میں داخلے کےلیے درخواستیں طلب

موسیقی کی کلاسز اور ٹریننگ پروگرامز کے نام بھی دیے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی میوزک کمیشن نے سعودی میوزک سینٹر میں داخلے کے لیے باقاعدہ درخواستیں طلب کی ہیں۔ تربیت یافتہ میوزیشن سعودیوں کو موسیقی کا فن سکھائیں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی میوزک سینٹر نے منگل 21 جونل سے اپنی ویب سائٹ https://musichubs.moc.gov.sa پر درخواستوں کی وصولی شروع کی ہے۔ 
میوزک سینٹر نے ویب سائٹ پر موسیقی کے آلات اور مختلف شعبوں میں موسیقی کی کلاسز اور ٹریننگ پروگرامز کے نام بھی دیے ہیں۔ 

سعودی میوزک سینٹر مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی میوزک سینٹر مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ پروگرام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی شاخیں کھولی جائیں گی۔ شروعات ریاض اور جدہ سے کی گئی ہے۔ 
سعودی میوزک سینٹر میوزک اکیڈمیز کے قیام کے انشیٹو کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ یہ مملکت میں میوزک کمیشن کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔
سعودی میوزک سینٹر مغربی اورعرب میوزک آلات استعمال کرنے کے طریقے سکھائے گا۔ کمپیوٹر پر کمپوزنگ کا آرٹ سکھایا جائے گا۔ 
سعودی میوزک سینٹر ون سٹوڈنٹ، ون ٹیچر کا سسٹم بھی نافذ کرے گا ۔ کمپیوٹر میوزک کی اجتماعی کلاسوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 

شیئر: