Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے نئے سفرا اور رکن شوری نے حلف اٹھا لیا

مجلس شوری کےرکن کی حیثیت سے عبدالرحمن السیاری نے حلف اٹھایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے منگل کو جدہ کے قصر السلام میں دوست ملکوں میں تعینات نئے سعودی سفرا اور رکن شوری نے حلف اٹھایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حلف اٹھانے والے سفرا میں عبدالرحمن الحربی کو چین اور صالح بن عبدالحصینی کو انڈیا کے لیے سعودی سفیر متعین کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نیپال میں سعد ابو حیمد، پیرو میں حسن بن محمد الانصاری، جارجیا میں سلمان بن عبدالرحمن آل الشیخ، سری لنکا میں خالد القحطانی، چلی میں خالد السلوم، ویتنام میں محمد اسماعیل دھلوی اور ایتھوپیا میں فہد الحمیدانی کو سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
جنیوا میں مملکت کے مستقل نمائندے کے طور پر عبدالمحسن حثیلہ نے حلف اٹھایا ہے۔  
مجلس شوری کےرکن کی حیثیت سے عبدالرحمن السیاری نے حلف اٹھایا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام نئے سفرا اور رکن شوری کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کامیابی اور سرخرو ہونے کی دعا دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
اس موقع پر وزیر مملکت و رکن کابینہ خالد العیسی، نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی اورخادم حرمین شریفین کے معاون نجی سیکریٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم بھی موجود تھے۔ 

شیئر: