Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچے راستوں اور پارکس میں گشت، اسلام آباد پولیس کے گھڑ سوار دستے تعینات

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے کچے راستوں اور ٹریلز پر گھڑ سوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، پیٹرولنگ کو مزید موثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے چاق و چوبند گھڑ سوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ گھڑ سوار پارکس، ہائیکنگ ٹریلز، کچے راستوں، پہاڑی علاقوں اور دشوار گزار جگہوں پر گشت کریں گے جہاں پیٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن موٹر سائیکل کارآمد نہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ گھڑ سوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ پولیس کا عوام الناس میں بہتر امیج اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
اسلام آباد میں سٹریٹ کرائمز میں گزشتہ چند برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گھڑ سوار دستے کچے راستوں اور ہائیکنگ ٹریلز پر گشت کریں گے۔ فوٹو: اسلام آباد پولیس

رواں ماہ کے آغاز پر شہر کے مشہور ایف نائن پارک میں واک کرنے والے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس کے گھڑ سوار دستوں نے وہاں گشت کیا۔

شیئر: