Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں کمی ، شفایابی میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹے میں 927 کیسز کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس کے مزید 927 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جمعرات کو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد وشمارکے مطابق کورونا وائرس سے شفایابی کے تناسب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک ہی دن میں 1 ہزار 4 افراد صحتیاب ہوئے۔
اب تک مملکت میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار223 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے مجموعی طورپر7 لاکھ 71 ہزار78 افراد شفایاب ہوئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 وائرس میں مبتلا 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  9 ہزار 198 ہو گئی ہے۔
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مملکت کے تمام ریجنز اورکمشنریوں میں 6 کروڑ 67 لاکھ 629 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اور بوسٹرڈوز شامل ہے۔

اب تک 6 کروڑ 67 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے مملکت میں وزارت صحت کی جانب سے سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے تمام شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں بلا کسی تخصیص ہر ایک کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہے۔

شیئر: