Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 1002 کیسز کا اندراج، 1059 شفایاب

’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 149 کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو کورونا کے 1002 کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 789296 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 1059 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہوا ہے‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 770077 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 9195 ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 149 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

شیئر: