Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 1143 کیسز کا اندراج، 1045 شفایاب

’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 768087 ہوگئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج منگل کو کورونا کے 1143 کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 787212 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 1045 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ دو مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 768087 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 9191 ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 137 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

شیئر: