Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحی پر عارضی مذبح کےلیے پرمٹ کے اجرا کا آغاز

بلدیہ نے پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت ’بلدی‘ ایپ پرفراہم کی ہے(فوٹو عاجل) 
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی بلدیہ نے عیدالاضحی پر ریستورانوں اورکیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کوعارضی مذبح کےلیے پرمٹ جاری کرنے کا آغازکیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بلدیہ نے عارضی مذبح  کےلیے پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت ’بلدی‘ ایپ پرفراہم کی ہے۔ 
اس حوالے سے بلدیہ کا کہنا ہے کہ عارضی طورپرعیدالاضحی کے دنوں میں مذبح  کےلیے پرمٹ 10 سے 13 ذوالحجہ تک کے لیےجاری کیے جاتے ہیں۔ 
عارضی پرمٹ جاری کرنے کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مرکزی مذبح میں ازدحام پرقابوپایا جاسکے۔ عارضی مذبح  کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ شرائط پورا کریں جس کے بعد انہیں پرمٹ جاری کیاجاتا ہے۔ 
بلدیہ کی جانب سے عارضی پرمٹ 5 ذوالحجہ تک بغیر کسی فیس کے جاری کرائے جاسکتے ہیں۔ پرمٹ ان ہوٹلوں اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس مویشیوں کو ذبح کرنے کے مناسب انتظامات ہوں۔ 

شیئر: