Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین صحہ ورچوئل ھسپتال سے منسلک ہونے والا پہلا ملک بنے گا

سعودی وزیر صحت نے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
بحرین سعودی عرب کے صحہ ورچوئل ہسپتال کے ساتھ سائن اپ کرنے والا پہلا ملک بننے کے لیے تیار ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے مملکت کے دورے پر آئی بحرینی ہم منصب ڈاکٹر جلیلہ السید سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں  نے بحرین کو سعودی عرب کے ورچوئل ہسپتال سے منسلک کرنے کے لیے ایک معاہدے پر بات چیت کی۔
سعودی عرب کی جانب سے اس ہسپتال کا آغاز اس سال فروری میں ہیلتھ کیئر کے شعبے کو ڈیجیٹل کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے صحہ ورچوئل ہسپتال اور اس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کاموں کا خاکہ پیش کیا، اور بحرین کے اس سہولت سے منسلک ہونے والا پہلا ملک بننے کے امکان کا خیرمقدم کیا۔
فہد الجلاجل نے صحہ ورچوئل ہسپتال اور اس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کاموں کا خاکہ پیش کیا اور بحرین کے اس ہسپتال سے منسلک ہونے والے پہلا ملک بننے کے امکان کا خیرمقدم کیا۔
وزرا نے دونوں ممالک کے درمیان صحت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بحرین کی وزیر صحت ڈاکٹر جلیلہ السید نے جینیاتی امراض اور جینز، ٹیلی میڈیسن اور کلینیکل ٹرائلز کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
فریقوں نے ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں مشترکہ کوششوں کے ساتھ بحرین میں موبائل ہیلتھ کیئر کے تجربے کا بھی جائزہ لیا۔
بحرین کی وزیر صحت ڈاکٹر جلیلہ السید نے بعد ازاں صحہ ورچوئل ہسپتال کا دورہ کیا اور انہیں اس سہولت کی خدمات کے بارے میں تفصیلی وضاحت دی گئی۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
130 منسلک ہسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ سہا ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے والا واحد دوسرا ورچوئل ہسپتال امریکہ میں ہے جس سے 43 منسلک ہسپتال ہیں۔
ورچوئل ہسپتال کے مریضوں کو خصوصی ڈاکٹروں کے ذریعے دیکھنے کے لیے مملکت کے مختلف حصوں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور نہ ہی انہیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک محدود رکھا جائے گا۔

شیئر: