Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ میں ہیلتھ کیئر اور کمیونٹی خدمات کےلیے معاہدے پر دستخط

الدرعیہ اتھارٹی اور ریاض تھرڈ ہیلتھ کلسٹر کے سی ای او  نے دستخط کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
الدرعیہ گیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے الدرعیہ کے رہائشیوں کے لیے ہیلتھ کیئر اور کمیونٹی خدمات کی فراہمی میں تعاون کے لیے ریاض تھرڈ ہیلتھ کلسٹر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے پر اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیری انزیریلو اور ریاض تھرڈ ہیلتھ کلسٹر کے سی ای او عبداللہ بن خثلان نے دستخط کیے۔
جیری انزیریلو نے الدرعیہ میں کمیونٹی کی ترقی کے لیے مشترکہ انیشیٹو اور پروگراموں میں تعاون کی اہمیت، صحت سے متعلق آگاہی اور شہر میں ہیلتھ کیئر کی خدمات کو بڑھانے کے لیے تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

الدرعیہ اتھارٹی کا مقصد الدرعیہ میں کوالٹی آف لائف کو بہتر بنانا ہے(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں  تقریبات اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ہیلتھ کیئر کے بین الاقوامی دنوں میں مقامی کمیونٹی کی شرکت کی سپورٹ کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ریاض تھرڈ ہیلتھ کلسٹر کے سی ای او عبداللہ بن خثلان نے کہا کہ یہ معاہدہ صحت کی دیکھ بھال رضاکارانہ خدمات کے کلچر کو پھیلانے کی کوششوں کو فروغ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاض تھرڈ ہیلتھ کلسٹر ’ایک جامع اور پائیدار طریقے سے‘ بہترین ممکنہ ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کا مقصد الدرعیہ میں کوالٹی آف لائف کو بہتر بنانا ہے جو سعودی ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے مملکت کے اندر علاقے کی منفرد ثقافتی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

شیئر: