Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی چیف آف سٹاف سے قطری افواج کے سربراہ کی ملاقات

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے اتوار کو ریاض میں قطری افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم بن حمد النابت اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل فیاض الرویلی نے اس موقع پرکہاکہ دونوں برادر ملکوں قطر اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات گہرے ہیں۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون اور انہیں جدید خطوط پر مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔ 
اس موقع پر مسلح افواج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ 
علاوہ ازیں سعودی فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور جوائنٹ فورس کے کمانڈر جنرل مطلق الازیمع سے قطری افواج کے  چیف آف سٹاف لیفٹننٹ جنرل سالم بن حمد النابت نے اتوار کو ریاض میں ملاقات کی۔ 
 قطر اور سعودی عرب کی باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برادرانہ ماحول میں بات چیت کی گئی۔

شیئر: