Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں شدید گرمی، کئی شہروں میں درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ سےتجاوز

مملکت میں درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کا امکان ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ مملکت کے کئی شہروں میں جمعے کو درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ کی حد عبور کر گیا۔ اس سال  موسم گرما میں شدید حرارت کا نیاریکارڈ سامنے آرہا ہے‘۔
الاخباریہ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ ابھی ہم موسم گرما کے شروع میں ہیں۔ اس سال گرمی جلد شروع ہوگئی۔ جیسے جیسے گرمی کا موسم آگے بڑھے گا۔ درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’مملکت میں درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کا امکان ہے۔ 50 سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے‘۔
 اطلاعات کے مطابق جمعے کومملکت کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ جازان، عسیر اور باحہ میں گرج چمک کےساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے بھی اس سے متاثر ہوئے۔ 
مشرقی ریجن کے ساحلی مقامات پر جمعے کو رطوبت کی شرح زیادہ رہی ہے۔

شیئر: