Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی وزیر اعظم نے عقبہ بندرگاہ کا دورہ کیا، زہریلی گیس کے اخراج کی تحقیقات

تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
اردن کے وزیر اعظم ڈاکٹر بشرالخصاوی نے منگل کو کہا ہے کہ انہوں نے حکام کو عقبہ کی بندرگاہ پر گزشتہ روز ہونے والے مہلک دھماکے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل وزیر اطلاعات فیصل الشبول نے بتایا کہ ’اردن کے وزیر عظم  ڈاکٹر بشر الخصاوی نے  واقعہ کی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے‘۔
اردن کے وزیر اعظم نے منگل کو عقبہ بندرگاہ کا دورہ کیا۔ شہری دفاع اور ماحولیاتی حکام کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں گیس کا ارتکاز معمول پر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر معمول کی بیشتر سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ سوائے متاثرہ مقام کے حہاں صفائی اور معائنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کسی وضاحت کے بغیر بتایا کہ مرنے والوں میں دیگر قومیتوں کے افراد شامل ہیں۔ ہسپتال میں زیر علاج بہت سے افراد کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ  پیر کو اردن کی عقبہ بندر گاہ پر زہریلی کلورین گیس کےاخراج سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 251 سے زیادہ  متاثر ہوئےتھے۔
 ’زہریلی گیس کے اخراج کے بعد بندرگاہ کے متاثرہ حصے پر کام روک دیا گیا تھا۔ عقبہ کے جنوبی ساحل کو جو ایک اہم سیاحتی مقام ہے کو خالی کرا لیا گیا تھا۔‘
دھماکے کی شدت نے پورٹ پر کھڑے ٹرک کو بندرگاہ کے کنارے کی طرف دھکیل دیا اور پیلے رنگ کی گیس کے بادل چھا گئے۔ بندرگارہ کے کارکن اپنی جان بچانے کےلیے بھاگ کھڑے ہوئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب جبوتی کو برآمد کی جانے والی 25 ٹن کلو رین گیس سے بھرا ایک ٹینک ٹینکر پر منتقلی کے دوران گر گیا۔
وڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک کرین ٹرک سے گیس سے بھرے ٹینک کو اوپر اٹھاتی ہے اور ٹینک بندرگاہ پر لنگرانداز ٹینکر کےعرشے پر گرتا ہے اور دھماکے سے پھٹ جاتا ہے۔

شیئر: