Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: عیدالاضحی تعطیلات کے دوران بلدیہ کی خدمات

 طائف بلدیہ نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران خدمات کی مسلسل  فراہمی کے لیے 409 اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف کے میئر ڈاکٹر احمد القثامی نے عید الاضحی  پر ڈیوٹی کے لائحہ عمل اور ڈیوٹی دینے والوں کی منظوری دے دی۔ 
القثامی نے کہا کہ ’عید الاضحی کے موقع پر مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور اطراف کے شہروں، قصبوں سے لوگ سیر و تفریح کے لیے طائف آتے ہیں۔
بلدیہ کے اہلکار عید الاضحی کے دوران تمام ضروری خدمات بروقت مہیا کرانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
علاوہ ازیں غذائی اشیا فروخت کرنے والے اداروں اورمارکیٹوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔  
طائف میونسپلٹی نےمزید بتایا کہ ’عید الاضحی پر 16 دن تک بلا کسی وقفے کے ہمارے اہلکار چوبیس گھنٹے سروس دیں گے‘۔  

شیئر: