Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 3 طبی ہنگامی مراکز کا افتتاح

ہنگامی طبی مراکز صبح 8 سے نصف شب تک کام کرتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 حج موسم کے دورن  چوبیس گھنٹے ہنگامی صحت خدمات پیش کرنے والے تین ہیلتھ سینٹرز قائم کردیے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ اقدام مدینہ منورہ کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز پر دباؤ کم کرنے اور زائرین کو بہتر صحت خدمات باآسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیاہے۔ 
صحت اداروں کی خدمت کا معیار بلند کرنےکے لیے جملہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مذکورہ 3 ایمرجنسی ہیلتھ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ اسی جذبے کا عکاس ہے۔ 
مذکورہ تین سینٹرز الدعیثہ، الھجرۃ اور السمیری  میں قائم کیے گئے  ہیں۔ یہ اس قسم کے سینٹرز کی وسیع و عریض چین کا پہلا مرحلہ ہے۔ یہ چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔ 
 قبا، البدرانی، الازھری اور باقدو ایمرجنسی ہیلتھ سینٹرز اتوار سے جمعرات تک روزانہ 16 گھنٹے کام کررہے ہیں۔
 ان کے اوقات کار صبح 8 بجے سے  رات بارہ بجے تک کے ہیں۔ 
 مذکورہ ایمرجنسی ہیلتھ سینٹرز عالمی معیار کے ہیں۔  یہاں امراض کی تشخیص سے لے کر علاج تک کی تمام سہولتیں مہیا ہیں۔ 

شیئر: