Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت میں دس نئے ہسپتال کھولے جائیں گے‘

 عوام میں ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی خدمات میں پسندیدگی کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ فائل فوٹو
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق آئندہ سال 2020کے دوران صوبوں اور کمشنریوں میں 10نئے ہسپتال کھولے جائیں گے۔
اخبار 24کے مطابق بجٹ فورم اجلاس کے دوران وزیر صحت نے کہا ’ 2019 کی آخری سہ ماہی کے دوران وزارت صحت کے ماتحت اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی صحت خدمات کے لیے عوام میں پسندیدگی کا تناسب بڑھ کر 74 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے‘۔

 مملکت میں امراض قلب کے پہلے 13 مراکز تھے اب بڑھ کر 25 ہوگئے ہیں۔ فائل فوٹو

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا 2018 سے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں طبی معائنے کے لیے جانے والوں پر یہ پابندی عائد کی تھی کہ وہ جانے سے قبل وقت اور تاریخ آن لائن متعین کرالیں ’موعد‘ ایپلی کیشن جاری کی گئی۔ یہ کافی موثر ثابت ہوئی ہے۔

ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز آنے والے قبل وقت آن لائن تاریخ متعین کرالیں۔ فائل فوٹو

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزارت نے 300 ہیلتھ سینٹرز کھولے ہیں۔ یہ آدھی رات تک صحت خدمات پیش کرتے ہیں۔ ان میں 66ہیلتھ سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔
 اسپیشلسٹ ہیلتھ سروس سے متعلق الربیعہ نے کہا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں پہلے امراض قلب کے 13 مراکز تھے اب ان کی تعداد بڑھ کر 25تک ہوگئی ہے۔ کینسر سینٹر 9تھے، اب 17ہوگئے ہیں۔ 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں  
                    

شیئر: