Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خون کی مطابقت نہ ہونے کے باوجود گردے کے منتقلی کا کامیاب آپریشن

بچہ چار سال سے گردے کی صفائی کے عمل سے گزر رہا تھا (فوٹو وزارت صحت ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بلڈ گروپ مختلف ہونے کے باوجود بچے کے لیے باپ کے گردے کے عطیے کا آپریشن کامیاب رہا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال دمام میں بچوں کے گردوں کی پیوند کاری کے ماہرین مختلف بلڈ گروپ کے باوجود گردے کے آپریشن میں کامیاب رہے۔  
مزید پڑھیں
مصری باپ امیر الھواری نے اپنے بچے ’یزن‘ کو اپنا گردہ عطیہ کیا تھا۔ دونوں کا بلڈ گروپ مختلف تھا۔ اس کے باوجود آپریشن کامیاب رہا۔ عام طور پر بلڈ گروپ مختلف ہونے کی صورت میں گردے کی پیوند کاری کامیاب  نہیں ہوتی۔ یہ اپنی نوعیت کا نادر واقعہ ہے کہ بلڈ گروپ مختلف ہونے کے باوجود آپریشن کامیاب رہا۔  
وزارت صحت نے بتایا کہ یزن نامی بچے کی عمر چھ سال ہے وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھا۔ 4 سال سے گردے کی صفائی کے عمل سے گزر رہا تھا۔ ماں نے گردے کے عطیے کی کوشش کی مگر صحت کی خرابی کے باعث ماں سے گردے کا عطیہ نہیں لیا جا سکا۔  
کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال کے ماہرین نے بلڈ گروپ مختلف ہونے کے باوجود آپریشن کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے آپریشن کی بھرپور تیاریاں کیں اور باپ کا گردہ لے کر بچے کو منتقل کردیا گیا۔ آپریشن کے بعد باپ بیٹا دونوں صحت یاب ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: