Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام تاجکستان کے صدر کا مکتوب 

مکتوب  برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر مشتمل ہے(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تاجکستان کے صدر کا امام علی رحمن کا اتوار کو مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب دونوں ملکوں اور عوام کے گہرے اور مستحکم برادرانہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ہر سطح پر مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر مشتمل ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنی ایس پی اے کے مطابق تاجکستان کے سفیر اکرم کریمی نے صدر امام علی رحمن کا مکتوب نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی کے حوالے کیا۔
انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے مکتوب وصول کیا۔ 
اس موقع پر تاجکستان کے سفیر نے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا ہے۔ 

شیئر: