Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کی سورینام کے وزیر خارجہ سے ملاقات 

علاقائی و بین الاقوامی حالات پربھی بات چیت کی گئی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے اتوار کو سورینام کے وزیر خارجہ البرٹ رامدین سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات می سعودی عرب اور سورینام کے باہمی تعلقات اور ہر سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے  طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پربھی بات چیت کی گئی۔
قبل ازی سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر جمہوریہ سورینام پہنچےتو سورینام کی وزیر دفاع کرشنا ماتویرا اور وزیر اقتصادی امور نے خیر مقدم کیا۔
عادل الجبیر کیریبی آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 
 

شیئر: