Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر العرب سے سیاہ بادل آرہے ہیں، وسیع رقبے میں بارش

’بارش کا سلسلہ ریاض کے جنوبی علاقوں تک پھیل جائے گا‘ ( فوٹو: طقس العرب)
ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ بحر العرب اور سلطنت عمان سے آنے والے سیاہ بادلوں کی وجہ سے صحرائے ربع الخالی میں آج بدھ اور کل جمعرات کو بارش ہوگی۔
طقس العرب ویب سائٹ کے مطابق بارش کا سلسلہ ریاض کے جنوبی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’سیاہ بادلوں کے باعث جمعہ اور ہفتہ کے روز نجران، جازان اور عسیر میں بھی بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’بحر العرب سے آنے والے سیاہ بادلوں سے مکہ مکرمہ سے جازان تک کا ساحلی علاقہ بھی متاثر ہوگا‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو نجران کے متعدد علاقوں میں دھول ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہے‘۔
’اسی طرح کی کیفیت ینبع اور الرایس میں ہے جہاں شام 6 بجے تک مطلع غبار آلود رہے گا‘۔

شیئر: