Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ کو قتل کی دھمکیاں

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد رواں سال جون میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
انڈٰین میڈیا کے مطابق پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے جمعرات کو ممبئی کے مقامی پولییس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ہے کہ ’فیس بک پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔‘
انہیں کہا گیا کہ 'پریشان نہ ہو، جیسے سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، تمھیں بھی اسی طرح مارا جائے گا، انتظار کرو اور یاد رکھو۔‘
سندیپ سنگھ کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سدھو موسے والا کے قتل کے بعد رواں سال جون میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
سلمان خان کے والد سلیم خان مقامی پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں نامعلوم شخص کی طرف سے ایک پرچی دی گئی جس پر لکھا تھا کہ ’سلیم خان، سلمان خان، بہت جلد آپ کا حال بھی موسے والا کی طرح ہو گا۔‘

سندیپ سنگھ نے ’علی گڑھ‘، ’سربجیت‘، ’بھومی‘، ’پی ایم نریندر مودی‘ اور ’جھنڈ‘ نامی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

پولیس نے اس دھمکی کے بعد دونوں کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی تاہم اس بات کی سراغ نہیں لگ سکا کہ آیا یہ دھمکی سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گولڈی برار اور لارنس بشنوئی نامی گینگسٹرز نے دی ہے یا نہیں۔
سندیپ سنگھ نے ’علی گڑھ‘، ’سربجیت‘، ’بھومی‘، ’پی ایم نریندر مودی‘ اور ’جھنڈ‘ نامی فلمیں پروڈیوس کی ہیں جبکہ ’روڈی راٹھور‘، ’شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی‘، ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘، ’میری کوم‘ اور ’گبر از بیک‘ نامی فلموں کے شریک پروڈیوسر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ مشہور پنجابی سنگر سدھو موسے والا کو 29 مئی کو انڈین پنجاب کے ضلع مانسہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔

شیئر: