Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نمرہ میں متحرک ’فتاوی روبوٹس‘

روبوٹس میں انتہائی حساس کیمرے نصب ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت اسلامی امورنے میدان عرفات میں حجاج کرام کی سہولت کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ وزارت نے وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں متحرک روبوٹس کی سہولت فراہم کی جس کے ذریعے حجاج کرام دینی علوم کے ماہرین سے براہ راست رابطہ کرکے شرعی مسائل کے بارے میں استفسارات معلوم کرسکتےہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت اسلامی امورکی جانب سے ماہرین علوم دینہ سے براہ راست رابطے کےلیے جو روبوٹس فراہم کیے گئے ہیں وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے تحت کا م کرتے ہیں۔

روبوٹس سے محتلف زبانوں کے ماہرین علوم شرعیہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

روبوٹس میں موجود انتہائی حساس کیمرے سامنے آنے والے آبجیکٹ کو اسکین کرتے ہی فوری طورپرکنٹرول سسٹم کو رکنے کی کمانڈْ ارسال کرتے ہیں جس سے روبوٹ رک جاتا ہے اور اس کی اسکرین آن ہوجاتی ہے۔
اسکرین پرمختلف زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جسے حسب ضرورت منتخب کرکے مطلوبہ زبان کے دینی علوم کے ماہر سے فوری طورپررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
’فتاوی روبوٹس‘ کا مقصد حجاج کرام کو فوری طورپر انکے مسئلے کے بارے میں درست شرعی حل سے آگاہ کرنا ہے تاکہ سائل کی درست طورپررہنمائی ہو سکے۔

شیئر: