Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بار مشاعر میں حجاج کو ’سکوٹر‘ کی تجرباتی فراہمی

سکوٹرز ان کو دیے جا رہے ہیں جو اسے چلانے سے واقف ہیں۔ (فوٹو المرصد)
مشاعر مقدسہ میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے رواں برس حج ایام میں تجرباتی بنیاد پر حجاج کو بجلی سے چلنے والی ’سکوٹر‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ہر برس حجاج کرام کی سہولت کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل کیا جاتا ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ 

آئندہ برس اس کے پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ (فوٹو سبق)

سکوٹرز کی فراہمی کا مقصد ان حجاج  کرام کو سہولت فراہم کرنا تھا جو پیدل مشاعر مقدسہ میں ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہو رہے تھے۔ 
چارجنگ سکوٹرز کی فراہمی تجربے کے طور پر کی جا رہی ہے۔ سکوٹرز ان کو دیے جا رہے ہیں جو اسے چلانے سے واقف ہیں۔ 
واضح رہے امسال عرفات سے منیٰ تک دنیا کی طویل ترین ٹھنڈی سڑک کو مکمل طور پر کھول دیا گیا گیا۔ یہ سڑک میدان عرفات میں جبل الرحمہ سے شروع ہو کر منیٰ میں جمرات کے مقام تک جاتی ہے۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امسال پہلی بار محدود سطح پر مشاعر مقدسہ کے بعض مقامات پر تجرباتی بنیادوں پر حجاج کو سکوٹرز دیے گئے۔
 تجربہ کامیاب ہونے پر آئندہ برس سکوٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا علاوہ ازیں مشاعر میں سکوٹرز کی فراہمی کے پوائنٹس بھی بڑھائے جائیں گے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: