Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ ہسپتال میں 300 حجاج کوطبی سہولت کی فراہمی

زیادہ تر واقعات لو لگنے کے تھے۔ (فوٹو عاجل)
منیٰ جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعبدالالہ الذبیانی کا کہنا ہے کہ ایام حج کے 3 دنوں میں 300 مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی گئی۔ بیشتر مریضوں کو ’لو‘ لگنے کی شکایت کا سامنا تھا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق منیٰ جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ منیٰ ہسپتال کے طبی یونٹ نے 7 ذوالحجہ کو کام کا آغاز کر دیا تھا۔ 

طبی یونٹ نے 7 ذوالحجہ کو کام کا آغاز کردیا تھا۔ (فوٹو الاخباریہ)

ہسپتال میں گزشتہ 3 دنوں کے اندر 300 عازمین حج کو لایا گیا جن میں سے بیشتر کو ’لو‘ لگنے کی شکایت تھی جبکہ دیگرمریضوں کو متعلقہ شعبے کے حوالے کیا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کرنے کے بعد ادویات فراہم کر دی گئیں۔ 
ڈاکٹر الذبیانی نے مزید کہا کہ دو مریضوں کو برین ہیمریج کی وجہ سے فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ دل کے مرض میں مبتلا مزید دو مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

حجاج کو آن لائن طبی مشورے بھی دیے جارہے ہیں۔ (فوٹو عاجل)

آن لائن طبی کلینک کے حوالے سے ہسپتال کے ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ آن لائن طبی مشورے کا سلسلہ بہتر اندازمیں جاری ہے۔ مقررہ ضوابط کے تحت حجاج کرام کو آن لائن طبی مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔ 
ڈاکٹر الذبیانی نے حجاج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں موسم کافی گرم ہے اس لیے حتی الامکان کوشش کریں کہ دھوپ میں نہ جائیں۔ خیمے یا رہائش گاہ سے باہر جانے کی صورت میں چھتری کا استعمال لازمی طور پر کریں۔ علاوہ ازیں باہر جاتے وقت اپنے ہمراہ پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: