Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر، مکہ اورمدینہ میں 1 ہزار 114 اے ٹی ایم

حجاج کی سہولت کےلیے مرکزی بینک نے خصوصی ہدایات جاری کی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی مرکزی بینک کی جانب سے حجاج کرام کی سہولت کے لیے مشاعرمقدسہ سمیت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی بینکوں کی 85 ذیلی شاخیں قائم کی ہیں۔
سبق نیوز نے سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے جاری اعداد شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کی سہولت کےلیے 1 ہزار 114 مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم کام کررہی ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں اس امر کا پابند بنایا گیاہے کہ وہ ’اے ٹی ایم ‘ کا مستقل بنیادوں پرجائزہ لیتے رہیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ اے ٹی ایم میں رقم ہمہ وقت موجود ہوتاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں قیام کرتے ہیں اس دوران انہیں رقم کی ضرورت ہوتی ہے جس کےلیے وہ بینکوں کی اے ٹی ایم سے رقم حاصل کرتے ہیں اس حوالے سے سعودی مرکزی بینک کی جانب سے اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بینکوں کی اے ٹی ایم میں کوئی نقص نہ ہوجبکہ رقم بھی ہمہ وقت موجود ہو۔

شیئر: