Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اشیا چوری کرنے والے 4 شہری گرفتار

ریاض پولیس نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چوری کرنے والے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ گاڑیوں کے  شیشے توڑ کر رکھی ہوئی قیمتی اشیا چوری کررہے ہیں۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک ٹیم تشکیل دے دی جس نے واردات کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ یہ چار افراد پر مشتمل ہے اور سعودی شہری ہیں۔ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی اشیا بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔
ریاض پولیس کے مطابق چاروں کو ابتدائی تحقیق  کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: