Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 صدر بائیڈن دورہ سعودی عرب کے بعد جدہ سے روانہ

گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے امریکی صدر کو رخصت کیا (فوٹو: ایس پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد جدہ سے روانہ ہوگئے۔ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ایئرپورٹ پر انہیں رخصت کیا۔
عاجل نیوز کے مطابق امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے دورے کے اختتام پر جمعے کے روز جدہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
امریکی صدر نے سنیچر کو جدہ کانفرنس میں بھی شرکت کی جو مملکت کی میزبانی میں منعقد ہوئی تھی۔
کانفرنس سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’ایران کو جوہری توانائی حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایران کی جوہری سرگرمیاں خطے کی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ ہم اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کا عزم رکھتے ہیں‘۔ 
جدہ میں منعقدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: