Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پاسپورٹ کی فیس اب آن لائن ادا کی جا سکے گی

سلمان صوفی نے کہا کہ آن لائن ادایئگیوں سے اب لمبی قطاروں اور بینکوں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر) 
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ کی فیس اب آن لائن ادا کی جا سکے گی۔ 
پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سٹریٹیجک ریفارمز سلمان صوفی نے ٹویٹ کیا کہ ‘مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ایک ایپ تیار کر لی ہے جس کے ذریعے پاسپورٹ کی تمام ادائیگیاں آن لائن کی جائیں گی۔ 
انہوں نے کہا کہ آن لائن ادایئگیوں سے اب لمبی قطاروں اور بینکوں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ  لوگوں کو سہولت فراہم کرنے اور حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل کرنے کے ایک اور اقدام کو وزارت داخلہ نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ 
رانا ثنا کے کہا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ڈی جی آئی پی نے آن لائن پاسپورٹ کی ادائیگیوں کو قبول کرنے کے لیے ایک ایپ تیار کی ہے جس سے بینکوں میں لمبی قطاروں کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔‘

شیئر: