Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامی اورلوکھیڈ مارٹن میں معاہدہ

رواں عشرے کے اختتام تک50 فیصد سے زیادہ دفاعی سامان مملکت میں تیارہوگا(فوٹو، ایس پی اے)
اسلحہ سازی کی قومی سعودی کمپنی (سامی) اور لوکھیڈ مارٹن  میں عسکری صنعتوں کے قومی ادارے کے تعاون سے Composite Materials Manufacturing Center of Excellence کے قیام کا معاہدہ کرلیا۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سامی گروپ کی طرف سے ایگزیکٹیو چیئرمین ولید ابو خالد اور لوکھیڈ مارٹن کمپنی کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین فار انٹرنیشنل بزنس رے  بیسیلی نے عسکری صنعتوں کے قومی ادارے کے گورنر انجینیئر احمد العوھلی کی موجودگی میں معاہدے پر برطانیہ میں فارنبرہ انٹرنیشنل اسلحہ نمائش میں شرکت کے دوران دستخط کیے۔ 
Composite Materials Manufacturing Center of Excellence قائم کرنے کا فیصلہ مملکت میں دفاعی صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس حوالے سے مملکت کو خودکفیل بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سامی کمپنی اس پر کام کررہی ہے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں لگی ہوئی ہے۔ بڑا ہدف یہ ہے کہ رواں عشرے کے اختتام  تک سعودی عرب اسلحہ اور دفاعی سازوسامان 50 فیصد سے زیادہ اندرون ملک تیار کرنے میں کامیاب ہوجائے۔ 
سامی کمپنی اور لوکھیڈ مارٹن کمپنی کئی مراحل میں سینٹر کھڑا کریں گی۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے درکار سعودی کارکن تیار کریں گی۔ 

شیئر: