Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پانامہ فیصلے میں سرخروئی پر لیگی کارکنوں نے کیک کاٹا

عدالتی فیصلے میں لگائے جانے والے الزامات کو ثابت نہیں کیا گیا 

 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) مسلم لیگ نون ریاض ریجن کی جانب سے پانامہ فیصلے میں سرخرو ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام عہدیداروں اور پارٹی ورکرز کے علاوہ دیگر جماعتوں کےسرکردہ افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر صدر ریاض ریجن ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم احتساب کیا گیا ہے۔ پانامہ پیپرز کے بعد نواز شریف نے خود سپریم کورٹ کو معاملے کا فیصلہ کرنے کے لئے خط لکھااور پھر اپنے مرحوم والد محمد شریف، بیٹی، داماد، دونوں بیٹوں اور خود عدالت کی کاروائی میں احتساب کے لئے پیش کیااور کسی قسم کا استثنیٰ نہیں مانگا۔نواز شریف نے پہلے دن سے کہا تھا کہ جو عدالت عظمیٰ فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جاے گا ۔عدالتی فیصلے میں عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ثابت نہیں کیا گیا بلکہ ردی کے کاغذوں پر مشتمل ثبوت دے کر اپنی اصلیت ثابت کر دی کہ عمران خان کو صرف الزام لگانا آتا ہے۔انجینئرراشد بٹ اور عدنان بٹ نے کہا کہ عمران خان بلاوجہ اپنی سیاست چمکاتے رہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کسی بھی جگہ مریم نواز کا نام نہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ عمران خان نے بے بنیاد الزام تراشی کی۔مبین چوہدری اور سید فرمان علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ اب وہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے دائر مقدوں کی سماعت شروع کرے۔تقریب کیک بھی کاٹا گیا اور لیگی کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد بھی دی۔
 
 
 
 

شیئر: