Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے

ریاض: پاکستانی افواج کے سابق سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف آج جمعہ کو پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہ آئندہ 3سال کے لئے دہشت گردی کے خلاف قائم اسلامی اتحادی افواج کی قیادت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جنرل(ر)راحیل شریف اپنے خاندان کے ہمراہ ریاض روانہ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحادی افواج میں 41ممالک شامل ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: