Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور عسیر میں منشیات ضبط، 7 گرفتار

چرس سمگل کرنے والے 6 ایتھوپین گرفتار کرلیے گئے (فوٹو عاجل)
جازان کے سرحدی محافظوں نے 31 کلو گرام چرس کی سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ دوسری جانب عسیر ریجن کی کمشنری سراۃ عبیدہ کی پولیس نے 47 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) ضبط کرلیے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق چرس سمگل کرنے والے 6 ایتھوپین اور قات سپلائی کرنے والے ایک مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔  
تفصیلات کے مطابق سراۃ عبیدہ کمشنری کی پولیس نے مقامی شہری کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا تھا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے  47 کلو گرام قات برآمد ہوئی۔ اسے قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔  
دوسری جانب جازان ریجن میں سرحدی محافظوں اور سکیورٹی فورس کے گشتی دستوں نے 31 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنادیں۔ انہوں نے 6 ایتھوپین دراندازوں کو، جو چرس سمگل کررہے تھے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد ضبط شدہ چرس سمیت متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: