Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کی مدد کرنے والا سعودی گرفتار

گرفتار افراد کو کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
جازان ریجن کی الدائر کمشنری میں سیکیورٹی گشتی فورس نے 12 دراندازوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔
سعودی شہری ایتھوپیا اور صومالیہ کے شہریوں کو گاڑی سے سفر کی سہولت فراہم کررہا تھا جو غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے مملکت میں داخل ہوئے  تھے۔ 
ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے  یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مقامی شہری اور دراندازوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
ترجمان نے توجہ دلائی کہ سعودی قانون کے بموجب جو شخص بھی دراندازی میں کسی کی مدد کمرے گا یا اسے کسی طرح کی سہولت فراہم کرے گا تو اسے پندرہ برس تک قید، دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ نیز ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش میں کام آنے والے مکان کو ضبط کرلیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں دراندازوں کی مدد کرنے والے کی تشہیر بھی کی جاتی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: