Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں 20 درانداز اور سعودی سہولت کار گرفتار

دراندازوں میں 15 ایتھوپی جبکہ 5 یمنی باشندے شامل تھے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ ’سپیشل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے سرحدی حدود کی خلاف روزی کرنے والے 20 دراندازوں اور انہیں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی شہری کو حراست میں لیا ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق دراندازوں میں 15 ایتھوپی جبکہ 5 یمنی باشندے تھےـ تمام گرفتار شدگان کو محکمہ امیگریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دراندازوں کو نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے والے سعودی شہری کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔
ریجنل ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’سرحد ی قانون کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔ دراندازوں کو نقل وحمل کے علاوہ رہائش اور ملازمت کی سہولت فراہم کرنے والے بھی قانونی طورپر اس سنگین جرم میں شامل ہوتے ہیں‘۔ 
قانون کے مطابق دراندازوں کونقل وحمل وروزگار یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے کو 15 برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جاتا ہے جبکہ اس گاڑی کو بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جاتا ہے جو دراندازوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں جس مکان میں غیر قانونی افراد کو رکھا جاتا ہے وہ بھی بحق سرکار ضبط کیاجاتا ہے۔

شیئر: