Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرسی کا تحفہ دینے پر آفریدی کا کوہلی سے اظہار تشکر

کراچی .... پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو دستخط شدہ جرسی کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے آفریدی کی کرکٹ کی تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی دستخط شدہ اپنی جرسی تحفے میں بھیجی تھی۔ آفریدی نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیا ہے کہ ”آپ کا اور ساری ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اس شاندار الوداعی تحفہ پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔ کوہلی نے اس سے قبل اپنے ٹویٹر میں جرسی بھیجنے پر تحریر کیا تھا کہ ”شاہد بھائی! نیک تمناﺅں کے ساتھ، آپکے ساتھ ہمیشہ کھیلتے ہوئے لطف آیا“۔ جرسی جس کا نمبر 18ہے اور جسے ویراٹ کوہلی پہنتے ہیں اس پر پوری ٹیم کے کھلاڑیو ںکے دستخط ہیں۔37سالہ آفریدی نے فروری میں اپنے 21سالہ انٹرنیشنل کیریئر کو خیر باد کہا تھا اور انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل وہ ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے۔

شیئر: